نربھئے کے چاروں مجرمین کو سپریم کورٹ نوٹسیں

   

نئی دہلی۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج نربھئے گینگ ریپ اور قتل کیس میں دہلی ہائیکورٹ کے فیصلے کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے مرکز کی داخل کردہ اپیل پر سزائے موت کے چاروں مجرمین سے جواب طلب کیا ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے ان تمام کو پھانسی پر حکم التواء کے خلاف اپیل خارج کردی تھی ۔ اُس نے حکام کو آزادی دی کہ مجرمین کو پھانسی کی تعمیل کیلئے تازہ تاریخ جاری کرنے کے سلسلے میں ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہوں ۔ ٹرائیل کورٹ کیلئے فیصلہ کرنے میں کوئی روکاٹ نہیں ہوگی۔