حیدرآباد۔16جون(سیاست نیوز) نرس اور نیم طبی عملہ کے امتحانات کے سلسلہ میں اعلامیہ کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے خانگی دواخانو ںمیں خدمات کی انجام دہی کیلئے اہلیتی امتحانات کے فیس کی آخری تاریخ 12جون مقرر کی گئی تھی لیکن اس میں توسیع کرتے ہوئے 18جون کی گئی ہے ۔ خواہشمند محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر موجود فارم ڈاؤن لوڈ کرکے آن لائن فیس ادا کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ نرسنگ امتحانات سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا کہ 18 جون تک فیس کی ادائیگی اور 19جون تک فارم کے ادخال کے بعد تنقیح کی جائیگی ۔