نرمل اور نارائن پیٹ میں عیدگاہوں کی اراضی کا معاملہ ہائی کورٹ میں

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این تکا رام جی پر مشتمل ڈیویژنل بنچ نے ضلع نرمل کے چنچولی میں 12 ایکر محفوظ جنگلاتی اراضی کی منتقلی پر حکم التواء جاری کرتے ہوئے جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ کے انجو کمار ریڈی نامی شخص نے مفاد عامہ کی درخواست داخل کی جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ووکیشنل ٹریننگ اور اِسکل سنٹر کے قیام کیلئے مرکز سے منظوری حاصل کی لیکن یہ اراضی عید گاہ کیلئے مختص کی جارہی ہے۔ ڈپٹی سالیسٹر جنرل جی پروین کمار نے عدالت کو بتایا کہ وزارت جنگلات نے ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے بتایا کہ حکومت ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سینئر کونسل جے پربھاکر نے بتایا کہ عید گاہ کے ساتھ ووکیشنل سنٹر کا منصوبہ ہے۔ عدالت نے حکم التواء جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 25 جولائی کو مقررکی ہے۔ اسی دوران عدالت نے مفاد عامہ کی ایک دوسری درخواست پر نارائن پیٹ ٹاون میں عید گاہ کی تعمیر کو چیلنج کی گئی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو آئندہ سماعت مقرر کی گئی۔ر