نرمل 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے نرمل ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدور، جنرل سکریٹریز، سکریٹریز کے ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے فہرست جاری کی ہے جس میں نرمل کے سینئر حرکیاتی قائد مسٹر جنید میمن کو جنرل سکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیا گیا جبکہ ایک اور حرکیاتی نوجوان قائد مسٹر الطاف احمد خضر کو نرمل ضلع سکریٹری کے ساتھ ساتھ نرمل کے حرکیاتی نوجوان قائد مسٹر محمد ذیشان علی کو بھی سکریٹری نامزد کیا گیا۔ اسی طرح متحدہ ضلع عادل آباد کے سابق معاون رکن ضلع پریشد محمد عتیق احمد کو ضلع نرمل کی کانگریس کمیٹی میں نائب صدر کے عہدہ پر نامزد کیا گیا۔ آج گاندھی بھون سے نامزدگی کے احکامات وصول ہونے پر ان قائدین میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی گئی۔ ان قائدین نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس ذمہ داری کو بحسن خوبی نبھاتے ہوئے پارٹی کے استحکام کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے۔ ان قائدین نے ان کی اس نئی کمیٹی میں شمولیت پر صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، صدر ضلع نرمل کانگریس و رکن اسمبلی خانہ پور مسٹر ویڈما بوجو حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس انچارج مسٹر کے سری ہری راؤ کے علاوہ اقلیتی قائد صدرنشین لائبریری ضلع نرمل سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔