نرمل لکشمی پور جنگل میں شدید آگ بڑے پیمانے پر نقصان

   

حیدرآباد13اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڈم منڈل میں واقع لکشمی پور گاؤں کے جنگل میں ہفتہ کی شام اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے آسمان تک بلند ہوتے دیکھے گئے اور قریبی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، مکمل طور پر سوکھے درختوں اور پتے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، جس سے جنگلات کا وسیع علاقہ لپیٹ میں آ گیا ہے ۔ آگ کے سبب درخت جل کر راکھ ہو گئے اور حیوانات کے تحفظ کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔مقامی افراد نے آگ لگنے کی اطلاع فوری حکام کو دی۔آگ کو مزید پھیلنے سے کو روکنے محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقہ کے قریب نہ جائیں اور آگ بجھانے میں تعاون کریں۔ آگ لگنے کی صحیح وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔