نرمل میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ کی منظوری

   


رکن بلدیہ عمران اللہ کا ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر

نرمل ۔ وارڈ نمبر 21 وینگوا پیٹ سڑک کی تعمیر اور مختلف ترقیاتی کام بشمول دونوں جانب سڑک کی تعمیر کیلئے ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے صدرنشین بلدیہ نرمل مسٹر جی ایشور اور اس وارڈ کے رکن بلدیہ عمران اللہ خان کی مسلسل نمائندگی پر اس حلقہ کیلئے چار کروڑ روپئے کی منظوری کو یقینی بنانے پر وارڈ کے رکن عمران اللہ خان نے ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی صدرنشین بلدیہ نرمل جی ایشور کے علاوہ ضلع کلکٹر جناب مشرف فاروقی سے اظہار تشکر کیا ۔ مسٹر عمران اللہ خان اس ضمن میں کافی دنوں سے محکمہ آر اینڈ بی ضلع کلکٹر بالخصوص ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے مسلسل ربط میں رہتے ہوئے اپنے وارڈ میں ترقیاتی کاموں کی منظوری کروانے میں کامیاب رہے ۔ جبکہ ریاستی وزیر نے ان ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ بہت جلد ٹرین اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی صدرنشین بلدے جی ایشور ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر محمد ساجد نے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے پہونچنے پر مسٹر عمران اللہ خان نے ان قائدین کا زبردست خیرمقدم کیا ۔ واضح رہے کہ عمران کانگریسی رکن بلدیہ ہیں تاہم ریاستی وزرے و صدرنشین بلدیہ نے واضح کردیا ہے کہ ترقیاتی کاموں اور نرمل کی مثالی ترقی کیلئے ہم ٹھوس قدم ا ٹھاتے ہوئے ترقیاتی کام انجام دیں گے ۔ ترقیاتی کاموں کی کوئی بھی سیاسی جماعت یا قیادت کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ ٹی آر ایس کا نصب العین نرمل ضلع کو مثالی ضلع بنانا ہے اور یہ ضلع مثالی ضلع کی سمت گامزن ہے ۔ آخر میں عموان اللہ خان رکن بلدیہ نے وزیر موصوف سے وارڈ نمبر 21 کیلئے مزید فنڈ کی فراہمی کیلئے نمائندگی کی ۔ اس موقع پر ریاستی ٹی آر ایس قائد مسٹر رام کشن ریڈی بھی موجود تھے ۔