نرمل میں درگاہ حضرت صوفی حسین شطاری پرخسروپاشاہ کی حاضری

   

نرمل ۔8فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیدغلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی متحدہ ضلع عادل آباد کے عازمین حج کی تربیتی کیمپ جو نرمل ین آر گارڈن میںمنعقد ہوا تھا اس میںحج ٹریننگ کیمپ کی صدارت کے بعد صوفی نگر میںواقع درگاہ حصرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری پہنچ کرچادر گل پیش کی اور دعا کا اہتمام بھی ہوا ۔ بعدازاں سجادہ نشین صوفی ذیشان پاشاہ شطاری درگاہ صوفی نگرکے احاطہ میںان کی رہائش گاہ پرسیدغلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کوزبردست تہنیت پیش کی گئی ۔ بحیثیت چیئرمین نرمل پہلی بارآمد پرا ن کا والہانہ استقبال پیرزادہ صوفی صمدپاشاہ نے کیا۔ اس موقع پرمحمد زاہدعلی این آر آئی ‘ محمد ذیشان علی کانگریس قائد‘ سیدجلیل ازہرسینئراسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ‘ جنیدمیمن‘ احتشام علی ‘وسیم خان ‘ افروزخان نے شال پوشی و گلپوشی کی ۔ سیدمقبول سینئر کانگریس قائدمحمداحتشام علی ‘ سجادہ نشین صوفی ذیشان پاشاہ شطاری نے ان سے اظہارتشکرکیا۔