نرمل ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج صبح جیسے ہی ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ کے جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر کو نرمل کے شرپسندانہ واقعہ کی اطلاع ملی وہ فوری پولیس کے اعلیٰ افسران اور جمعیت علماء نرمل کے ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہی کی ہدایت پر جمعیت علماء نرمل کے ذمہ داران نے ہاسپٹل پہونچ کر متاثرہ نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے تمام صورتحال سے واقفیت حاصل کی ہے۔اس وفد میں مولانا عبدالعلیم قاسمی سرپرست اور مفتی کلیم احمد مظاہری صدر جمعیت علماء نرمل ودیگر مفتی الیاس ثانی قاسمی نائب صدر ،مفتی نعمان نجیب قاسمی سکریٹری ، حافظ احمد حسین ،حافظ مذکر علی ،حافظ مقصود ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ جمعیت علماء تلنگانہ کے جنرل سکریٹری نے فوری ایس پی سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس شر پسندی میں ملوث تمام خاطیوں کو کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت کے ذمہ داران سے بھی مطالبہ کیا کہ زخمی و متاثرہ نوجوانوں کا مکمل علاج کیا جائے۔