حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایلورو ایس پی پرتاپ شیو کشور نے میڈیا کو بتایا کہ نزویڈو کے علاقے میں کئی سال سے بائیک چوری ہورہی تھی ۔ اس تناظر میں دولائی گنیش عرف ناگا پون نے حال ہی میں ایک ویڈیو بنایا جس میں کہا کہ میں نے بائیک چوری میں سنچری کی ہے ۔ اور یہ ویڈیو اس نے اپنے دوستوں کو روانہ کی اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے ذریعہ پولیس تک پہنچی اس نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ کئی مرتبہ پکڑا جاچکا ہے اور وہ حال ہی میں جیل سے باہر آیا ہے ۔ اس ویڈیو پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پولیس نے حال ہی میں پانچ چوروں کے گروہ کو پکڑا ۔ ان کی شناحت دولائی گنیش ، شیخ مہر بابا ، شیخ آصف ، اجئے کمار اور سبھاش کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 12 بائیک ضبط کرلیے ۔ پولیس کو چیلنج کرنے والے گنیش اس گینگ کا اہم سرغنہ ہے ۔ یہ گینگ نشہ کے عادی ہی ان کی نشے کی عادت نے انہیں چوری کرنے پر مجبور کردیا تھا ۔۔ ش