لزبن، 18فروری(یواین آئی ) برازیلین اسٹار وینیشیئس جونیئر کے سنسنی خیز گول کی بدولت رئیل میڈرڈ نے چمپئنز لیگ پلے آف کے پہلے مرحلے میں بنفیکا کو 1-0 سے شکست دے دی۔ تاہم اس تاریخی فتح پر اس وقت سیاہ بادل چھا گئے جب میچ کے دوران مبینہ طور پر وینیشیئس کو نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث کھیل 10 منٹ سے زائد دیر تک معطل رہا۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ 50ویں منٹ میں آیا جب وینیشیئس جونیئر نے ڈی ایریا کے بائیں جانب سے ایک ناقابل یقین شاٹ لگایا جوگول میں تبدیل ہوا۔
افریقہ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) ٹی 20ورلڈ کپ کے 34 ویں مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو باآسانی6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے ۔ کوربن بوش کی عمدہ بولنگ اور ڈیوالڈ بریوس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پروٹیز نے نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ ٹورنمنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سوپر ایٹ مرحلے میں اپنی جگہ بھی پکی کر لی ہے ۔ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بارش سے متاثرہ اس میچ میں سودمند ثابت ہوا۔ افریقہ نے 123/4کے ساتھ مقابلہ جیت لیا ۔c