چینائی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاست تمل ناڈو میں برسراقتدار جماعت ‘ آل انڈیا انا ڈی ایم کے ’ نے بدھ کو اعلان کیا کہ آنے والے لوک سبھاانتخابات کے لیے پارٹی نے نشستوں کی تقسیم اور انتخابات منشور کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔پارٹی کے کوآرڈی نیٹر ونائب وزیراعلی او پنیرا سلوم اور جوائنٹ کوآرڈی نیٹر و وزیراعلی تمل ناڈو اڈاپّاڈی کے پلاناسوامی نے اپنے بیان میں کہاکہ پارٹی کے سینئر لیڈران کے پی منوسوامی ’آر ویتھالنگم ’ جے سی ڈی پربھاکر اور ریاستی وزراء پی تھنگامانی اور ایس پی ویلوامانی پر مشتمل نشستوں کی تقسیم سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جب کہ منشورساز کمیٹی میں سی پونیا’ ناتھطم آروشواناتھن، ریاستی وزیر ڈی جیہ کمار، ایس سیّماملائی ،پی ایچ پانڈین، سی وی شموگن اور رکن پارلیمنٹ اے ڈبلیو رابی برنارڈ شامل ہیں۔