نشے میں دھت مسافر کی فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

   

دہلی: دہلی سے بنگلور جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں سوار 40 سالہ مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے جو فلائٹ میں نشے کی حالت میں تھا اور وہ فلائٹ کے ایمرجنسی ڈور فلیپ کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ واقعہ 7 اپریل کی صبح تقریباً 7.56 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ آئی جی آئی ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والی انڈیگو 6E 308 میں دیکھا گیا۔ خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر جہاز کے عملے نے کپتان کو آگاہ کیا اور مسافر کو بنگلورو پہنچنے پر سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔