نصرت جہاں سانس لینے میں تکلیف پر دواخانہ منتقل

,

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سے سیاستداں بننے والی نصرت جہاں کو آج سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ خاندان کے ذرائع نے آج ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ نصرت جہاں کو گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بشیر ہاٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں، اتوار کو 9.30 بجے شب ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نصرت جہاں کو استھما کی شکایت ہے جنھیں سانس لینے میں تکلیف ہونے پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔