نظام آباد : تلنگانہ کی ترقی کیلئے دعائیہ اجتماع

   

نظام آباد :21؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 2؍ جون سے 22؍ جون تک مختلف پروگراموں کے تحت آج شہر نظام آباد کے مختلف مذاہب کے عبادت گاہوں میں خصوصی پروگراموں کو انجام دیا گیا ۔ مسجد ، مندر اورگرجا گھروں میں بھی پروگراموں کو انجام دیا گیا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے مسجد کچیان میں بعد نماز ظہر منعقدہ دعائیہ پروگرام میں بی آرایس کے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ، حج کمیٹی کے رکن نوید اقبال ، ٹائون اقلیتی سل صدر عمران شہزاد ، بی آرایس قائدین محمد فیاض الدین ، سید مجاہد علی ببو ، اکبر خان کے علاوہ دیگر قائدین کے ہمراہ مسجد پہنچنے پر صدر انتظامی کمیٹی مسجد کچیان اور نائب امام مسجد کچیان حافظ یاسر دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا۔ رکن اسمبلی گنیش گپتا نے امام مسجد کچیان حافظ یاسر کی گلپوشی و شالپوشی کی ۔ بعدازاں کمیٹی کی جانب سے بھی گنیش گپتا کی گلپوشی کی گئی ۔ گنیش گپتا کو مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں نے مسجد کا تفصیلی طور پر معائنہ بھی کروایا اور تفصیلات سے واقف کروایا اس موقع پر دعائوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔