نظام آباد :27؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے اسپیکر اسمبلی مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہمراہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے انتظامات کا متحدہ ضلع کے ارکان اسمبلی ، صدرنشین اُردو اکیڈیمی کے ہمراہ انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو 5؍ ستمبر کو نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں ۔ متحدہ ضلع کے اراکین اسمبلی باجی ریڈی گوردھن ہنمنت شنڈے ، گنیش گپتا ، سریندر ، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، صدرنشین اُردو اکیڈیمی کے ہمراہ جائزہ لیااور چیف منسٹر کے جلسہ کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنے کی خواہش کرتے ہوئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو اس روز کلکٹریٹ کی عمارت اور نئے ٹی آرایس آفس کا افتتاح بھی کریں گے ۔ لہذا جلسہ میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بند اقدامات کرنے کی ان قائدین سے خواہش کی ۔