نظام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ، نشیبی علاقہ زیرآب

   

نظام آباد:2 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز))شہر نظام آباد میں آج اچانک موسم خوشگوار ہوگیا ۔ اور شہر کے مختلف علاقوں میں اطمینان بخش بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقہ میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ۔ شہر میں ہوئی بارش سے عوام میں مسرت کا اظہار کیا ۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے شہریان کی جانب سے گذشتہ چند دنوں سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ بارش نے ایک ماہ کے گذرنے کے باوجود بھی اب تک شہر میں کوئی اطمینان بخش بارش نہ ہوئی ہے لیکن آج 4 بجے سے تقریباً 6 بجے تک زبردست بارش ہوئی ہے اور دو گھنٹے کی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر زبردست پانی جمع ہوگیا ہے ۔ بالخصوص احمد پورہ کالونی ، کھوجہ کالونی ، حبیب نگر ،اسلام پورہ ، آٹو نگر ، مالاپلی ، مجاہد نگر و دیگر علاقوں میں پانی زبردست جمع ہوگیا اور ڈرینس لبریز ہوکر اوپر سے بہتے ہوئے دیکھا گیا بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہ چلنے والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا کرنا پڑا۔