نظام آباد میں جمعیتہ العلماء کی ملی و سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش

   

معروف عالم دین کے فرزند محمد احسان احمد خطیب و امام صدر سٹی جمعیتہ العلماء منتخب

نظام آباد ۔ شہر نظام آباد میں جمیتہ العلماء ہند کی ملی و سیاسی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے معروف عالم دین حافظ عرفان احمد نظامی مرحوم کے فرزند محمد احسان احمد خطیب وامام مسجد اوپر ٹیکری کو صدر سٹی جمعیتہ العلماء نظام آباد منتخب کیا گیا کل شام لمرا گارڈن بو دھن روڈ نظام آباد پر مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی نائب صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ کی صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل لایا گیا جس میں مولانا حافظہ پیر خلیق احمد جنرل سیکرٹری جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس اجلاس میں مولانا سید سمیع اللہ اور ضلع جمعیتہ العلماء کے عہدے داران و اراکین بھی موجود تھے حافظہ احسان احمد کو صدر سٹی جمعیت العلماء بااتفاق اراء منتخب کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ جمیتہ العلماء کی رکنیت سازی کے دوران مولانا احسان احمد نے اس میں سرگرم رول ادا کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بناتے ہوئے بے شمار افراد کو جمیتہ العلماء کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوے اس کی رکنیت سازی کروائی تھی مولانا حافظ احسان احمد گزشتہ کئی سال سے مسجد اوپر ٹیکر پر خطیب و امام کی خدمات انجام دینے کے ساتھ قدیم عیدگاہ پر دونوں عیدین عیدالفطر اور عید الضحٰی اور جمعہ کے موقع پر اپنے بصیرت افروز خطاب کے ذریعے امت مسلمہ کو اسلامی احکامات پر زندگیوں کو گزرانے کی تلقین کیا کرتے ہیں اس کے علاوہ وفاق العلماء وحفاظ حلقہ پھولانگ نظام آباد کے تحت مختلف عنوانات کے علاوہ اصلاح معاشرہ کے لئے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں خوش ا لحان طور پر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں گزشتہ دس سالوں سے صدر آئیڈیل ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی حیثیت سے اجتماعی شادیوں کے علاوہ مستحق خاندانوں میں ماہانہ غلہ کی فراہمی کے علاوہ دیگر فلاحی کام انجام جارہے ہیں مولانا حافظہ احسان احمد کو صدر سٹی جمعیتہ العلماء منتخب کئے جانے پر مختلف علماء ے کرام، سیاسی و سماجی قائدین، صحافیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔