3.60 لاکھ افراد کو پارٹی رکن بنانے کا نشانہ
نظام آباد:28؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آرایس پارٹی کی رکنیت سازی کے آغاز کے موقع پر ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس قائدین نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی وزیر ٹرانسپورٹ پرشانت ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، اراکین اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا ، باجی ریڈی گوردھن ، جیون ریڈی ، این سریندر ، گمپا گوردھن ، ایم ایل سیز آکولہ للیتا ، وی جی گوڑ ، ڈی راجیشور رائو ، مئیر آکولہ سجاتا ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، ٹی آرایس اسٹیٹ سکریٹری طارق انصاری ، کاماریڈی ضلع پریشد چیرمین دفعدار شوبھا ، سابق چیرمین دفعدار چیرمین کے علاوہ دیگر قائدین نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں ان قائدین نے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے ہاتھوں 100 روپئے ادا کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ 21؍ جولائی سے 31؍ جولائی تک چیف منسٹر نے دیہی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے متحدہ ضلع کی ذمہ داری وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پرشانت ریڈی کے حوالے کیا دونوں اضلاع میں پارٹی کی رکنیت سازی کی ذمہ داریاں پرشانت ریڈی کو حوالے کیا ۔ ٹی آرایس کارکنوں نے ہر حلقہ میں 40تا 50 ہزار اور متحدہ ضلع میں 3.60 لاکھ افراد کو ٹی آرایس کی رکنیت سازی کریں گے اور ہر حلقہ میں 40تا 50 ہزار افراد کو رکن بنانے کیلئے پارٹی کی جانب سے سرگرمیاں شروع کی گئی ہے ۔ 7؍ جولائی تک متحدہ ضلع میں ٹی آرایس کی رکنیت کی جائے گی ۔