نظام آباد میں ڈائمنڈ جوبلی پروگرام کے تحت خون کا عطیہ کیمپ

   

نظام آباد :آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پروگرام کے تحت آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے خون کا عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا اس کا افتتاح مئیر نیتو کرن ، پولیس کمشنر ناگاراجو ، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے کیا ۔ اس موقع پر پولیس ملازمین کے علاوہ دیگر750 افراد نے خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر مئیر نے کہا کہ عوام کو خون کا عطیہ دینے کیلئے آگے آنا چاہئے نوجوان نسل اس خصوص میں شعور بیدار ی کریں ہنگامی صورت میں خون کا عطیہ دینے سے جان بچ سکتی ہے پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے کہا کہ خون کا رنگ لال ہوتا ہے اور اس میں ہندو مسلم کا فرق نہیں بتاتا لہذا ہم بھی بھید بھائو رکھے بغیر آگے بڑھیں ۔بعض اوقات میں خون کے عطیہ سے جان بچ سکتی ہے لہذا ہر شخص اپنے خون کا عطیہ دینے کیلئے پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے آزادی کی 75 سال کی تکمیل کے موقع پر خون کا عطیہ کا کیمپ کا انعقاد عمل میں لانا اور بڑے پیمانے پر شرکت کرنے پر عطیہ دہندگان کو مبارکباد پیش کی ۔ اس پروگرام میں ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، ڈاکٹر فریدہ بیگم کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔