نظام آباد میں کرکٹ بیٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب

   

سات افراد گرفتار ، کمشنر پولیس سائی چیتنیہ کی پریس کانفرنس

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) آئی پی ایل سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی کرکٹ بیٹنگ کا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے جس پر پولیس سخت نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں نظام آباد پولیس نے سات افراد بشمول ایک رئیلٹر اور فینانسر کو گرفتار کرلیا۔ نظام آباد کمشنر پی سائی چیتنیا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے دو سٹے بازوں کے سنڈیکیٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی بیٹنگ ایپس کو فروغ دیتا ہے یا پھر بیٹنگ میں ملوث رہتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نظام آباد کمشنر نے کہاکہ پہلے معاملہ میں پولیس نے 4 افراد 30 سالہ شیخ مجیب احمد، 34 سالہ شیخ ندیم، 26 سالہ شیخ جنید اور 23 سالہ شیخ ریحان کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق نظام آباد سے ہے۔ مزید چار افراد شکیل شیخ نجیب اور رمیش جن کا تعلق نظام آباد اور ایک شخص سچن جس کا تعلق ناندیڑ مہاراشٹرا سے ہے مفرور بتائے گئے۔ شکیل اور سچن نے اس جرم میں اہم رول ادا کیا ہے۔ بیٹنگ کے دوران ایجنٹ اپنا سات فیصد کمیشن حاصل کررہا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھارتی رانی کالونی میں جاری سٹہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ان کے قبضہ سے پانچ موبائیل فون، دو بینک پاس بکس، ایک کریڈٹ اور ایک ڈیبٹ کارڈ ضبط کرلیا گیا۔ دوسرے معاملہ میں پولیس نے 38 سالہ بھی گوتم ، 50 سالہ ڈی سنیل فینانسر اور 37 سالہ جے رنجیت رئیل اسٹیٹ تاجر جن کا تعلق بھی نظام آباد سے ہے کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید پانچ افراد جی سریکانت، وپل سنگھ، بنٹو پالاسہ، ببلو ٹھاکر اور ونئے ٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کمشنر نے بتایا کہ وپل، بنٹو، ببلو اور نئے اس ریاکٹ کو سریکانت، گوتم، سنیل اور رنجیت کی مدد سے چلارہے تھے۔ ان کے قبضہ سے 34 بائیکس، تین سیل فونس اور 8 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلی۔ ان سبھی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور مفرور افراد کی تلاش شروع کردی۔ ش