نظام آباد میں 5 لاکھ سے زائد مالیتی گٹکھے کا ذخیرہ ضبط

   

نظام آباد: حکومت کی جانب سے ممنوعہ گٹکا وزردہ کی خرید و فروخت کے خلاف ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری پیمانے پر گٹکا وزردہ ضبط کیا ہے کمشنر پولیس کے آر ناگراجو کی جانب سے صحافت کے لئے جاری کردہ بیان میں بتایا َ شہر کے دو مقامات پر علیحدہ علیحدہ دھاوے کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ممنوعہ گٹکا وزدہ ضبط کیا گیا َ۔ تفصیلات میں کے مطابق1 لاکھ 20 ہزار روپے اور 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکا ضبط کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث ایک ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دوسرا ملزم بدر مفرور ہے ایک اور دوسرے واقع میں ملوث ملزم نریندر گپتا مفرور ہیں۔ انہوں بتایا کہ ٹاسک فورس سر کل انسپکٹر وینکٹشم کی ٹیم نے IIٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں بلال چھالیہ اسٹورواقع احمدی بازار پر کچھ افراد کی جانب سے ممنوع گٹکا منتقل کئے جانے کی اطلاع پر ٹاسک فورس ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے تنقیح کی گئی جس کے دوران ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا گٹکا ضبط کرتے ہوئے عثمان کو گرفتار کیا َاورمزید کارروائی کے لئے II ٹاون پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا جبکہ ایک ملزم بدر مفرور ہے ایک اور مقام نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع چندر شیکھر کالونی میں ڈی ایم ٹریڈس پر بعض افراد کی جانب ممنوعہ گٹکا منتقل کی جانے کی اطلاعات پر ٹاسک فورس ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے تنقیح کئے جانے پرمبلغ چار لاکھ دس ہزار روپے کا ممنوع گٹکا اور زردہ ضبطِ کرلیا جس میں ویمل زردہ کے(15) بیاگس اور لوکل زردہ کے (8)بڑے پولی تھین بیاگس اور (1)بیاگ دستیاب ہوے ٹاسک فورس نے اس کو رورل پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم نریندر گپتا نے راہ فرار اختیار کی پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے علاوہ ازیں ٹاسک فورس ٹیم نے 1 ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھوئی گلی میں آن لائن مٹکے بذریعہ موبائل فون نمبر 9553175571 کھیلنے جانے کی باخبر اطلاع دھاوا اور فون کا معائنہ کرتے مبلغ دو ہزار روپے، ایک موٹر سائیکل، ایک عدد سیل فون ضبط کرتے ہوئے ملزم پورنے دھرمیندر گاؤں کلدورکی بودہن منڈل کو گرفتار کرتے ہوئے 1 ٹاون پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔