تین بار ناکامیوں کے باوجود مسلسل جدوجہد کے بعد چوتھی مرتبہ کامیاب
نظام آباد : یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحان میں نظام آباد کی اے اسنیہا کو ملک گیر سطح پر 136 واں رینک حاصل ہوا ہے۔ اسنیہا 3 سال سے مسلسل یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحان میں شرکت کررہی تھی اور چوتھی مرتبہ انہیں 136 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ اسنیہا آٹھویں جماعت سے سیول سرویس کے امتحان میں شرکت کرنے کی خواہشمند تھی ۔ اسنیہا کا تعلق نظام آباد سے ہے اور ابتدائی تعلیمی نرملا ہدیا اسکول میں دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ حیدرآباد میں اور ناگپور آئی آئی ٹی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، الیکٹرانک انجینئر 2017 ء میں مکمل کی تھی اور اس کے بعد سے سیول کے لئے تیاری شروع کرتے ہوئے دلی میں رہتے ہوئے اپنی تیاری کررہی تھی ۔ پہلی مرتبہ پری لمنس میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی لیکن نا امید نہیں ہوئی اور دوسری مرتبہ مینس میں ناکام ہوئی تھی اور تیسری مرتبہ انٹرویو تک پہنچ کر ایک نشان سے ناکام ہوگئی تھی اور اس کی بعد سے اپنی محنت کو جاری رکھتے ہوئے چوتھی مرتبہ ملک گیر سطح پر 136 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ اسنیہا کی والدہ کاماریڈی کلکٹریٹ میں پے اینڈ اکائونٹس محکمہ میں ڈاٹا آپریٹر ہے اور اس کی بہن خانگی ٹیچر ہے اور معاشی بحرانیوں کا سامنا کرتے ہوئے اسنیہا نے مایوس ہوئے بغیر اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے بالآخر کامیابی حاصل کی اور ان کی والدہ ،بہن اور ان کے رشتہ داروں نے معاشی طور پر امداد کی ہے ۔ اسنیہا نے دوست احباب اور رشتہ داروں سے اظہار تشکر کیا ۔ اسنیہا کو رینک حاصل ہونے پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے بھی مبارکباد پیش کی ۔