نظام آباد میں ٹی آر ایس کا جشن

   


نظام آباد:5 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کو بھارت راشٹریہ سمیتی کی حیثیت سے تبدیل کرنے پر نظام آباد میں ٹی آرایس کے کارکنوں نے زبردست جشن مناتے ہوئے آتش بازی کی ۔ ضلع کے وزیر مسٹرپرشانت ریڈی کے آبائی وطن ویلپور میں زبردست جشن منایا گیا ۔ کارکنوں نے بڑے پیمانے پر جمع ہوکر آتش بازی کی اور چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے حق میں نعرہ لگائے ۔ پرشانت ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے ٹی آرایس کو بی آرایس کی حیثیت سے اعلان کرنے پر اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی ٹی آرایس میں بھی ابتداء سے ان کے والد سریندر ریڈی اور مجھے کام کرنے کا موقع حاصل ہوا اور بی آرایس میں بھی ایک کارکن کی طرح کام کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر کے سی آر کے شانہ بہ شانہ چلنے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس ملک گیر سطح پر اپنا ایک منفرد شناخت قائم کرے گی اور کلیدی رول ادا کرتے ہوئے ملک میں کئی تبدیلیاں لانے کی کوشش کرے گی اس اعلان پر نہ صرف ٹی آرایس کارکن بلکہ ملک گیر سطح پر اس کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔