نظام کالج میں بی بی اے ریٹیل آپریشنس کورس کا آغاز

   

حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) نظام کالج میں بی بی اے ریٹیل آپریشنس پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے تین کلاس ورک اور باقی تین دن شاپنگ مالس یا ریٹیل مارکٹس میں اپرینٹس شپ ہوگا۔ نظام کالج حیدرآباد میں تعلیمی سال 2023-24 ء سے نئے بی بی اے ریٹیل آپریشنس کورس شروع کرنے کے لئے ریٹیلرس اسوسی ایشنس اسکل کونسل آف انڈیا، کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن اور عثمانیہ یونیورسٹی کے درمیان کل ایک سہ رخی یادداشت مفاہمت ہوئی ہے۔