مشرف فاروقی مینجنگ ڈائرکٹر ڈسکام ، رضوان باشا کلکٹر گدوال، فیضان احمد ایڈیشنل کلکٹر میڑچل اور عبدالحمید ایڈیشنل کلکٹر سدی پیٹ مقرر
حیدرآباد ۔26 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نظم و نسق میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی کرتے ہوئے 45 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور اضافی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 290 جاری کیا ۔ سنجے کمار آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری پنچایت راج اور رورل ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ سبیا ساچی گھوش آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری فلیگ شپ ویلفیر اسکیمات کو اسپیشل چیف سکریٹری برائے ویلفیر اسکیمات عمل آوری مقر کیا گیا۔ ایم دانا کشور آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائیمنٹ کو اسپیشل چیف سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ این سریدھر آئی اے ایس کو تبدلہ کے بعد پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس مقرر کیا گیا وہ پرنسپل سکریٹری مائنس اینڈ جیالوجی کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ راہول بوجا آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری اریگیشن کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی مقرر کیا گیا ۔ وہ پرنسپل سکریٹری بی سی ویلفیر کی زائد ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔ ای سریدھر آئی اے ایس کو تبادلہ پر سکریٹری اریگیشن مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر گورو اپل آئی اے ایس سکریٹری کوآر ڈینیشن سنٹرل پراجکٹ تلنگانہ بھون نئی دہلی کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری فینانس اینڈ پلاننگ مقرر کیا گیا۔ وہ مینجنگ ڈائرکٹر میڈیکل سرویسز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے ، شریمتی بی وجیندرا آئی اے ایس کلکٹر محبوب نگر کا تبادلہ کر کے سکریٹری تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی اسکول سوسائٹی اور کمشنر ایس سی ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ شریمتی ڈی دویا آئی اے ایس چیف اگزیکیٹیو آفیسر ، ایس ای آر پی کو اسٹیٹ نوڈل آفیسر پرجا وانی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اے کمار سنگھ آئی اے ایس کلکٹر محبوب آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل سکریٹری کوآرڈینیشن تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا ۔ ایم ہنمنت راؤ آئی اے ایس کلکٹر بھونگیر کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر انڈومنٹس مقرر کیا گیا ۔ انہیں اسپیشل آفیسر گوداوری پشکرالو کی اضافی ذ مہ داری دی گئی۔ مس سیکتا پٹنائک آئی اے ایس کلکٹ نارائن پیٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل سکریٹری فینانس مقرر کیا گیا۔ سندیپ کمار جھا آئی اے ایس زونل کمشنر جی ایچ ایم سی قطب اللہ پور کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر جنگاؤں مقرر کیا گیا۔ محمد مشرف علی فاروقی آئی اے ایس صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشین کمپنی کا تبادلہ کر کے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر ڈسکام 3 مقرر کیا گیا ۔مس پی ستپتی آئی اے ایس کلکٹر کریم نگر کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل کمشنر لیبر مقرر کیا گیا۔ انوراگ جینتی آئی اے ایس زونل کمشنر جی ایچ ایم سی راجندر نگر کا تبادلہ کرتے ہوئے کلکٹر بھونگیر مقرر کیا گیا۔ راہول راج آئی اے ایس کلکٹر میدک کا تبادلہ کر کے اسپیشل کمشنر امداد باہمی اور رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیز مقرر کیا گیا۔ بھاویش مشرا آئی اے ایس ڈپٹی سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کو اسپیشل سکریٹری انڈسٹریز مقرر کیا گیا ۔ جتیش وی پاٹل کلکٹر کتہ گوڑم کا تبادلہ کر کے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی مقرر کیا گیا۔ رضوان باشا شیخ آئی اے ایس کلکٹر جنگاؤں کا تبادلہ کر کے کلکٹر گدوال مقرر کیا گیا ۔ سنتوش بی ایم آئی اے ایس کلکٹر گدوال کا تبادلہ کر کے ڈائرکٹر قبائلی بہبود مقرر کیا گیا۔ پرتیک جین آئی اے ایس کلکٹر وقار آباد کا تبادلہ کر کے کلکٹر نارائن پیٹ مقرر کیا گیا۔ سنیہا شبارش آئی اے ایس کلکٹر ہنمکنڈہ کو تبادلہ کے بعد کلکٹر محبوب آباد مقرر کیا گیا۔ مس پی کے دیوی آئی اے ایس کو تبادلہ پر جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ فینانس کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ جی پرمیندر ریڈی آئی اے ایس مینجنگ ڈائرکٹر میڈیکل سرویسز کارپوریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مقرر کیا گیا۔ مس چترا مشرا آئی اے ایس کو تبادلہ کے بعد کلکٹر کریم نگر مقرر کیا گیا۔ مس گریما اگروال آئی اے ایس کو کلکٹر سرسلہ ، دیپک تیواری آئی اے ایس کو کلکٹر وقار آباد ، پریتما سنگھ آئی اے ایس کو کلکٹر میدک ، انکت آئی اے ایس کو کلکٹر کتہ گوڑم ، سی باجپائی آئی اے ایس کو کلکٹر ہنمکنڈہ ، خوشبو گپتا آئی اے ایس کو کلکٹر محبوب نگر ، ایم مکارندو آئی اے ایس کو زونل کمشنر جی ایچ ایم سی راجندر نگر ، فیضان احمد آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر میڑچل ، شیویندرا پرتاپ آئی اے ایس کو جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل ، پی پنکیش کمار آئی اے ایس کو زونل کمشنر جی ایچ ایم سی قطب اللہ پور ، اوما شنکر پرساد کو ایڈیشنل کلکٹر وقار آباد ، جی شیام پرساد لال کو ایڈیشنل کلکٹر ناگر کرنول ، پی چندریا آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر منچریال ، وائی گنیش کو ایڈیشنل کلکٹر ورنگل ، عبدالحمید آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر سدی پیٹ ، پی وینکیشورلو آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر نرمل ، این کھیمیا نائک آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر ونپرتی ، کے ودیا ساگر کو ایڈیشنل سی ای او انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ اور ایم سریندر کو ایڈیشنل نوڈل آفیسر پرجا وانی مقرر کیا گیا۔1