نفرت آمیز بیانات: یورپی یونین کااسرائیلی وزراء پر پابندی لگانے کا اشارہ

   

برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے رکن ممالک سے یہ استفسار کیا ہے کہ کیا وہ بعض اسرائیلی وزراء پر پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں؟ انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں کو بتایاکہ میں نے رکن ممالک سے یہ پوچھنے کا عمل شروع کیا کہ کیا وہ ہماری (ان) پابندیوں کی فہرست میں بعض اسرائیلی وزراء کو شامل کرنے کو مناسب سمجھتے ہیں (جو) فلسطینیوں کے خلاف ناقابلِ قبول نفرت آمیز پیغامات بھیج رہے اور ایسی چیزیں تجویز کررہے ہیں جو واضح طور پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔