نفرت پھیلانے والی تقریروں پر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی سرکاروں سے کیا جواب طلب

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے والی تقریروں پر روک لگانے کیلئے بڑا قدم اٹھائے جانے کی ہدایت دئے جانے کی مانگ کررہی عرضی پر جمعرات کو مرکز اور ریاستوں سے جواب طلب کیا ۔ جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بینچ نے ایک دیگر بینچ کے سامنے زیر التوا ایسی ہی عرضیوں کو ساتھ میں جوڑتے ہوئے مرکزی سرکار اور سبھی ریاستوں کو نوٹس جاری کیا ۔عرضی گزار شاہین عبداللہ نے مرکز اور ریاستی سرکاروں کو ملک بھر میں نفرت پھیلانے والے جرائم اور اشتعال انگیز تقریروں کے واقعہ کی آزادانہ، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ جانچ شروع کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کو لے کر عدالت عظمی کا رخ کیا ہے ۔ عرضی گزار کی جانب سے پیش سینئر وکیل سبل سبل نے شروعات میں دلیل دی کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے یا ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کے کلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔