نقلی الیکٹرانک اشیا کی فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد 13 ستمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاس فورس سنٹرل زون ٹیم نے گولی گوڑہ مہاراج گنج علاقہ میں دھاوا کرکے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا جو ہائی ولیس کمپنی الکٹرانک نقلی اشیاء فروخت کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 27 سالہ للت کمار جس کا تعلق راجستھان ضلع جارور سے ہے وہ کاروبار کیلئے حیدرآباد آیا تھا ۔ الکٹراک اشیاء کا کاروبار شروع کیا تھا اور اس نے ہائی ولیس کمپنی کے الکٹراک ویئر اور دیگر اشیاء فروخت کرنے لگا ۔ تروپ بازار میں پرگیہ الکٹراک شاپ میں نقلی اشیاء فروخت کررہا تھا ۔ اطلاع پر ٹاسک فورس نے دھاوا کیا اور للت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3 لاکھ 70 ہزار مالیتی الکٹراک اشیاء برآمد کرلیا ۔ تاجر و افضل گنج پولیس کے حوالہ کردیا ۔