نقوی کے ہاتھو ں بلاس پور کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹرکا افتتاح

   

مرکزی وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی کی حکومت کی تائیدمیں زبردست تقریر

بلاسپور : بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مسٹرمختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی اپیل کا اثر نظر آنے لگا ہے اور ملک بھر میں ‘ پی ایم کیئر فنڈ’کے تحت ملک بھر 1500 سے زیادہ میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جاچکے ہیں یا لگائے جارہے ہیں۔ مسٹر نقوی نے ریڈیکو کھیتان کے توسط سے اترپردیش کے مختلف مقامات پر نصب 20 مکعب فی گھنٹہ پیداوار والے چھ میڈیکل آکسیجن پلانٹ میں سے ایک کا آج کمیونٹی ہیلتھ سنٹربلاس پور، رام پورمیں افتتاح کیا۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ ریڈیکو کھیتان نے بلاس پور (رام پور) ، بلہور (کانپور) ، بھگونت پور (پریاگ راج) ، مہوبہ (مہوبہ) ، منجھان پور (کوشامبی) اور مانک پور (چترکوٹ) میں 6 طبی آکسیجن پلانٹ لگائے ہیں۔مسٹر مختار عباس نقوی نے کہا کہ صرف حکومت کے وسائل اور معاشرے کی احتیاط اور پابندی سے ہی ملک کو کورونا وائرس کی تباہی سے بچا یا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے تمام لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے عزائم کا نتیجے ہے جو آج ہندوستان کورونا کے خلاف جنگ میں پہلے سے ہی ترقی یافتہ ممالک کی نسبت مضبوطی کے ساتھ اس تباہی سے باہر نکل رہا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ جب 2020 میں ہندوستان میں کورونا کی پہلی لہرآئی تھی تو کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لئے خاطر خواہ وسائل دستیاب نہیں تھے ۔ کورونا وائرس کے آغاز کے ایک سال کے اندر ہندوستان کورونا ٹسٹنگ کٹ ، ڈیڈیکیٹیڈ کورونا اسپتال ، ڈیڈیکیٹیڈ کورونا ہیلتھ سینٹر، آئی سی یو بیڈ ، این 95 ماسک کی تیاری ، پی پی ای کٹس کی تیاری ، میڈیکل آکسیجن ، وینٹیلیٹروں کی تیاری یو یا ویکسین ہندوستان آتم نربھر( خود انحصار) ہوگیا ہے ۔جنوری 2020 سے پہلے میڈیکل آکسیجن کی پیداوار صرف 900 ایم ٹی یومیہ تھی ، جو صرف چند ہی مہینوں میں بڑھ کر 9000 ایم ٹی یومیہ ہوگئی ہے ۔مسٹرمختار عباس نقوی نے کہا کہ آج وہاں دو ‘میڈ اِن انڈیا’ کورونا ویکسین دستیاب ہیں۔ ہندوستان میں 2624 سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ لیبز ہیں ، جن میں 44 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی جاچکی ہے ۔ اوسطا20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا روزانہ ٹسٹ کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں ہی روزانہ 12 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹسٹنگ کٹ تیار ہورہی ہے ۔ گزشتہ ایک سال میں ملک بھر میں 2 ہزار سے زیادہ کورونا اسپتال تعمیر کیے گئے تھے ۔ 4،000 سے زیادہ ڈیڈیکیٹیڈ کورونا ہیلتھ سینٹر،تقریبا 13 ہزار کورونا کیئر سنٹر ہیں، جہاں 2020 کے آغاز میں صرف 10 ہزارآئسو لیشن بیڈ(آکسیجن کے بغیر / آکسیجن کے ساتھ) تھے ۔