نلگنڈہ میں اے پی کی آر ٹی سی بس اور سمنٹ سے لدی لاری میں تصادم

   

حیدرآباد ۔ 11فبروری ( پی ٹی آئی ) پولیس نے کہا ہے کہ آج صبح کی اولین ساعتوں آندھراپردیش کی آر ٹی سی بس میں ضلع نلگنڈہ میں سمنٹ سے لدی لاری سے ٹکر ہوگئی ، جس کے نتیجہ میں بشمول ایک عورت دو افراد ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے ۔ کٹنگور پولیس اسٹیشن کے حدود میں 2بجے شب یہ واقعہ پیش آیا جس میں دنتے واڑہ سے حیدرآباد جانے والی آندھراپردیش کی ایک آر ٹی سی بس ، سمنٹ سے لدی لاری سے آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں بس کنڈاکٹر اور ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہوگئی ، دیگر 20معمولی زخمی ہوئے ۔