نلگنڈہ ۔ 20؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نلگنڈہ و صدرنشین ضلع سیول سپلائیز ویجلنس کی 18 رکنی کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورواپل نے اپنے احکامات میں بتایا کہ ضلع میں صارفین کے حقوق اور عوامی تقسیم نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں اور رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں اور اداروں کے اس کمیٹی میں مواقع فراہم کرتے ہوئے عوام میں محکمہ سپلائی سے متعلق اعتماد بحال ہوسکے ۔ ضلع میں نو تشکیل شدہ کمیٹی میں ممتاز سماجی کارکن جناب غوث محمد المعروف غوث ماموں کو بھی موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ ان کی 18 رکنی کمیٹی میں شمولیت پر شہر نلگنڈہ اور ضلع کے اردوداں حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ جناب غوث محمد نے اس موقع پر بتایاکہ ضلع نظم و نسق کی جانب سے کمیٹی میں مواقع فراہم کرنے پر ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں سے تشکر کا اظہاراور اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کا تیقن دیا ۔