نمائش میدان میں دمہ کی دوا کی تقسیم، ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد7جون (سیاست نیوز) نمائش میدان میں جمعرات کو مچھلی میں دمہ کی دوا کی تقسیم کے پیش نظر علاقہ میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو شام 6 بجے تا ہفتہ کی درمیانی شب تک تحدیدات رہیں گی۔ معظم جاہی مارکٹ سے نامپلی اسٹیشن روڈ، بیگم بازار چھتری، ال عسکا ہوٹل، ایک مینار مسجد کے علاوہ گروہ کلپا، گگن ویہار، اجنتا گیٹ اور نامپلی کے اطراف و اکناف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عمل میں رہیں گے اور ان مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا جارہا ہے۔