بیاٹری کی تبدیلی میں تاخیر سے جھولہ سوار اور سیاحوں میں تشویش
حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) کل ہند صنعتی نمائش نامپلی حیدرآباد میں آج ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ نمائش میں عوامی تفریح کیلئے لگائے گئے جھولوں کے زون میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جھولے سے لطف اندوز ہونے کیلئے عوام جب جھولے میں بھیٹے عین اسی وقت جھولہ رک گیا ۔ تاہم اس دوران جھولے میں بیٹھے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا ۔ باوجود اس کے اس پر فوری توجہ دینے میں لاپرواہی کی گئی ۔بیاٹری سے چلنے والے اس جھولے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں۔ عین بلندی پر جانے کے بعد اچانک رک جانے والے جھولے سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ اور جھولے میں بیٹھنے والوں نے خوف کے عالم میں چیخ و پکار شروع کردی ۔ جبکہ نظارہ کر رہی عوام نے انتظامیہ پر لاپرواہی کے الزامات لگائے اور کہا کہ اس سنگین مسئلہ پر مسلسل لاپرواہی کی جارہی ہے ۔ اگر کوئی سانحہ پیش آتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا ۔ آخر بیاٹری کی جانچ اور مشین کی کارکردگی کو چیک کئے بغیر کس طرح ٹکٹ فروخت کئے گئے اور عوام کو اس میں بیٹھا دیا گیا ۔ اس طرح کی لاپرواہی سے نمائش سوسائٹی کی دلچسپی کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔ سوسائٹی کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 20 تا 25 منٹ بعد بیاٹری کو بدل کر جھولے دوبارہ شروع کئے گئے ۔ ع