نمائش میں زندہ طلسمات لکی ڈرا۔ ڈمپل کو 10تولے اور مہہ جبین کو 5تولے سونا

   

100سال سے زائد عرصہ سے زندہ طلسمات کی مقبولیت اور عوامی اعتماد برقرار۔سہیل فاروقی
حیدرآباد۔ 21؍فروری ( راست ) ۔ کل ہند صنعتی نمائش میں زندہ طلسمات کی اسٹال پر فروخت ہونے والے زندہ طلسمات پروڈکٹس کی خریدی پر جاری کئے گئے انعامی کوپنس کا لکی ڈرا نمائش کے آخری دن 18فروری کی شب کل ہند صنعتی نمائش سوسائٹی کے عہدیداروں اور منیجنگ پارٹنر جناب سہیل فاروقی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ڈمپل (کوپن نمبر15822) بمپر ڈرا 10تولے سونا کے حقدار بن گئی۔ مہہ جبین (کوپن نمبر25059) کو پانچ تولے سونا، زین سلطان (13128) کو بولیٹ موٹر سائیکل انعام میں ملی۔ پانچ ترغیبی انعامات کے طور پر واشنگ مشین کے ودارتھ (13339)، اقبال احمد (11019)، ایس نفیسہ (12075)، اسریٰ شیرین (18917)، حفصہ (22123) کو لکی ڈرا میں حاصل ہوئے۔ ویکلی ڈرا میں ایم اے حکیم (20108) کو ہونڈا ایکٹیوا اور ڈیلی ڈرا میں پانچ گرام سونا مہہ جبین (25059) کو ملا۔ قرعہ اندازی کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد صارفین موجود تھے۔ نمائش کے آغاز سے اختتام تک زندہ طلسمات اسٹال پر خریدی پر انعامی کوپن کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ جناب سہیل فاروقی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں‘ کہ اس نے 100سال سے زائد عرصہ سے زندہ طلسمات کو عوام کا قابل اعتماد پروڈکٹ برقرار رکھا ہے۔ کم از کم پانچ نسلیں بلالحاظ مذہب، ذات، عقیدہ اس سے فیضیاب ہورہی ہیں۔ یہ ہندوستان کے گوشے گوشے میں دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی بیرونی ممالک میں بھی اس کی کافی مانگ ہے۔ کارخانہ زندہ طلسمات کے بانی حکیم معزالدین فاروقی مرحوم نے زندہ طلسمات کے ذریعہ عوامی خدمات کی شروعات کی تھی‘ جسے ان کی نئی نسل نے بھی جاری رکھا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر جناب سہیل فاروقی کے فرزند ارمان فاروقی بھی موجود تھے۔ جناب عماد فاروقی نے انعام حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔