نمائش کا دوبارہ آغاز ، شائقین کی کم تعداد

,

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کل ہند صنعتی نمائش کو آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔ تاہم ہفتہ کا دن ہونے کے باوجود عوام کو خاطر خواہ تعداد نے نمائش کا مشاہدہ نہیں کیا اور بہت کم تعداد دیکھنے میں آئی ۔ مہیب آتشزدگی کے بعد دو دن تک بند رہی نمائش کو آج کھول دیا گیا تھا ۔ تاہم عوام میں آتشزدگی کا خوف ابھی بھی پایا جاتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نمائش کا مشاہدہ کرنے والوں کی تعداد عام دنوں کے مقابل ہفتہ کی رات زیادہ ہوتی ہے لیکن اس تعداد کا تقابل کریں تو آج صرف 20 فیصد عوام ہی مشاہدہ کے لیے پہونچے ۔ کل ہند صنعتی نمائش کی سوسائٹی اور ارباب مجاز کی بارہا توجہ دہانی اور حادثات کی روک تھام کے لیے دئیے جارہے تیقن عوام کا بھروسہ حاصل کرنے میں ایسا دیکھائی دے رہا ہے کہ ناکام ثابت ہوا ہے ۔ ایک طرف دوکانداروں اور مالکین اسٹالس کا بھروسہ مکمل طور پر کھوچکی نمائش سوسائٹی پر سے اب عوام کا بھی بھروسہ اٹھنے لگا ہے ۔۔