حیدرآباد 2 جنوری ( سیاست نیوز ) 81 ویں کل ہند صنعتی نمائش کو اس کے افتتاح کے دوسرے ہی دن 10 جنوری تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔ سکریٹری نمائش سوسائیٹی آدتیہ مارگم نے بتایا کہ نمائش کا یکم جنوری کو گورنر نے افتتاح کیا تھا ۔ تاہم آج پولیس سے مشورہ ملنے پر اسے 10 جنوری تک معطل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے جی او ایم ایس نمبر 1 مورخہ یکم جنوری پر عمل آوری کے سلسلہ میں محکمہ پولیس سے ہدایات موصول ہوئی تھیں۔ ان ہدایات کے پیش نظر نمائش کو فی الحال 10 جنوری تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔ حکومت نے جی او ایم ایس نمبر 1 کے ذریعہ ریاست میں تمام مذہبی و سیاسی اجتماعات پر 10 جنوری تک امتناع عائد کیا ہے ۔ اس کا اطلاق نمائش پر بھی کیا جا رہا ہے ۔م