نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں اسناد کی تقسیم

   

ورنگل ۔/22ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لائنس انٹر نیشنل ،لائنس کلب آف ہنمکنڈہ کے زیر اہتمام مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں اسنادات و ایوارڈس تقسیم پروگرام کا لائنس کلب ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ ہنمکنڈہ و پرنسپل آئیڈیل ہائی اسکول جولائی واڑہ جناب سید سرفراز الدین کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے لائن این وینکٹیشور رائو ڈسٹرکٹ گورنر نے شرکت کی ۔اعزازی مہمان کی حیثیت سے لائن پوکالہ چندر ،لائن ڈاکٹر کے سدھاکر ریڈی ،لائن ایم راجی ریڈی ،لائن ٹی لکشمی نرسمہا نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ انٹرنیشنل افائرس لائن آر رمنا ریڈی ،سابق صدر لائنس کلب لائن سید اقبال محی الدین اور اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں شعبہ جرنلسٹ میں سینئر صحافی جناب وحید گلشن کو ،ٹیچر کے شعبہ میں آر سریدھر کو ،انجینئرنگ شعبہ میں وی روی کو ،فوٹو گرافر شعبہ میں راجو کو ،ایکس سرویس مین ورٹن سرجنٹ لکشمی نارائنا ریڈی اور میونسپل ورکر ای وجیا کو زبردست تہنیت پیش کی گئی اور انہیں اسناد ،اور ایوارڈس سے نوازا گیا ۔