نمایاں کامیابی پر اردو میڈیم طالبہ کو تہنیت کی پیشکشی

   

کورٹلہ /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم آمادی کے موقع پر گورنمنٹ جونئیر کالج کورٹلہ میں منعقدہ تقریب میں ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے والی گورنمنٹ جونئیر کالج اردو میڈیم کورٹلہ کی طالبہ ام کلثوم جنہوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال یاسمین باشاہ کے ہاتھوں انعام حاصل کیا ۔ کالج پرنسپل چندرم راجیش نے ڈسٹرکٹ میں پہلا رینک حاصل کرنے والی ام کلثوم کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں لکچرر جناب محی الدین نے کہا کہ ام کلثوم نے اردو میڈیم طلباء میں ڈسٹرکٹ میں پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ اردو میڈیم کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔ اس تقریب میں لکچررس شیخ فاطمہ ، محترمہ شاہدہ ، آمینہ صاحبہ ، جناب پرشانت ، جناب ضیاء الرحمن نے شرکت کی ۔ جناب رشید خان قائد سماج واری پارٹی نے تمام لکچررس سے اظہار تشکر کیا ۔
جہانگیر پیراں
آئی ٹی آئی کے بہتر نتائج
محبوب نگر /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر میں 2022-24 اور 2021-23 سال اول و دوم کے جملہ نتائج کا اوسط 96 فیصد رہا ۔ نتیجہ سے طلباء اور اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ نو تشکیل شدہ کمیٹی کے صدر سید ظفر شاہ قادری اور معتمد عبدالقتدر نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بہترین نتائج سامنے آئے ہیں ۔ داخلوں کا پہلا اور دوسرا محلہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً 60 فیصد نشستیں پر ہوچکی ہیں ۔ آئندہ تیسرے مرحلہ میں تمام نشستیں مکمل ہوجانے کی توقع ہے ۔