کولکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ کے پولنگ کے عمل کو چیلنج کرتے ہوئے کولکتہ ہائیکورٹ سے آج رجوع ہوئی ہیں ۔ جسٹس کوشک چندا کی سنگل بنچ پر جمعہ کو صبح 11 بجے اس کی سماعت ہوگی ۔ ترنمول کانگریس کی صدر ممتابنرجی اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار سویندو ادھیکاری کیخلاف ہار گئی تھی ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق ووٹوں کا فرق 2000 سے بھی کم تھا ۔ ابتدائی گنتی میں ممتابنرجی کو 1200 ووٹوں سے آگے دکھایا گیا تھا ۔ اس حلقہ میں ٹی ایم سی اور بی جے پی میں سخت مقابلہ ہوا تھا ۔