نندی گرام کے مہلوکین کو ممتا بنرجی کا خراج

   

کولکاتا 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے پولیس فائرنگ میں 2007 ء میں آج کے دن نندی گرام میں ہلاک ہونے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ شعلہ بیان ترنمول کانگریس قائد اُس وقت برسر اقتدار آئی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ تہہ دل سے اُن تمام کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں جنھوں نے فائرنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اُنھوں نے سماجی ذرائع ابلاغ پر اپنا پیغام تحریر کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکار ہمارا فخر ہیں اور اُن کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے حکومت جدوجہد کرے گی۔