٭ نوئیڈا میں پہلا پنک ٹائیلٹ خواتین کیلئے معنون کردیا گیا جہاں مفت سنیٹری نیپکنس اور بچوں کی دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ منفرد نوعیت کا گلابی بیت الخلاء سیکٹر50 مارکٹ میں واقع ہے جس کا نوئیڈا اتھاریٹی کی طرف سے جمعرات کو افتتاح عمل میں آیا ۔ نوئیڈا اتھاریٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری کے مطابق آئندہ دو ماہ میں ایسے مزید 10 ٹائیلٹس قائم کئے جائیں گے ۔