ممبئ : بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں طبی بنیادوں پر داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستردکر دیا۔ جسٹس انوجا پربھوڈیسائی نے عارضی طبی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت اب وہ دو ہفتوں کے بعد میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہوگی ۔