نوجوانوں کی ٹی 20 میں دلچسپی ٹسٹ کیلئے نقصان دہ : کوہلی

   

اڈیلیڈ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ون بیٹسمین ویراٹ کوہلی جنہوں نے 25 ٹسٹ سنچریز بنائی ہیں، اپنے ساتھی نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ توجہ صرف محتصر فارمیٹ والے میچس پر مرکوز نہ کریں کیونکہ اگر وہ اس طرح کریں گے تو ان کو ٹسٹ میچس کھیلنے میں بہت دشواری ہوگی۔ انہوں نے اپنے مشورہ میں نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ مختصر فارمیٹ کھیل کی بدولت ٹسٹ کرکٹ کھیلنے سے احتراز نہ کریں۔ اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے سامنے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پیش کیا گیا ہو اور کھیلنے سے کتراتے ہوں تو یہ آپ کا ایک ذہنی مرض ہے۔ ہندوستانی کپتان جنہنوں نے پچھلے سال اپنے کھیل کی بدولت عالمی درجہ کے کرکٹ کھلاڑی جیسے قمی انڈرسن، اسٹوارٹ براڈ اور میچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا، کہا کہ محض سخت محنت و جدوجہد میں عمدہ کھیل کی ضمانت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ ہر ہفتہ میں پانچ دن صبح میں نیند سے بیدار نہ ہوں اور سخت محنت کرنے سے کتراتے ہوں تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ نوجوان کھلاڑی دو گھنٹے تک فیلڈ پر موجود تو رہے گا لیکن بناء کسی رن بنائے کے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹسٹ کرکٹرس کا بیاچ پوری تگ و دو میں لگا ہوا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنے۔