حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) نوجوان کا اغواء ، کمرہ میں قید کرنے اور زدوکوب کرنے کے الزام میں فلک نما پولیس نے شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر محمد حسین یونس عرف یونس رائیڈر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی فلک نما ایم اے جاوید نے بتایا کہ کیاپ ڈرائیور 23 سالہ محمد رحیم نواب صاحب کنٹہ کا ساکن ہے ۔ رحیم نے حسین یونس سے اپنے بھائی محمد شاہ رخ جو بیروزگار ہے کو کام کیلئے راغب کرنے اور اسے سمجھانے کیلئے گزارش کی ۔ اس کا فائدہ اٹھاکر حسین یونس اور اس کے ساتھی محمد اصغر بیابانی اور لیاقت نے شاہ رخ کو سمجھانے کے بہانے اسے شدید زدکوب کیا ۔ بعد ازاں محمد رحیم کا بھی اغوا ء کرتے ہوئے اسے کالے پتھر میں واقع ایک مکان میں بند کرکے زدوکوب کیا ۔ رحیم کو تیز دھار ہتھیار سے دھمکایا گیا اور اغواء کرنے کی بات دوسروں کو بتانے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ شکایت ملنے پر پولیس نے روڈی شیٹر محمد یونس حسین اور اس کے ساتھی محمد اصغر بیابانی کو گرفتار کرلیا ۔ب