نور الاسلام کے بعد ریکھا پر نظریں

   

کولکتہ ۔ مغربی بنگال کے بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کے رکن پارلیمنٹ حاجی نورالاسلام کا چہارشنبہ کو انتقال ہوا۔چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی موت کے بعد ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا سندیشکھلی تشدد کی شکار ریکھا پاترا پھر سے بی جے پی کی امیدوار ہوں گی۔یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں ترنمول کانگریس نے سابق ایم پی اور اداکارہ نصرت جہاں کی جگہ حاجی نورالاسلام کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ ترنمول کانگریس کی توقع کے مطابق حاجی نورالاسلام کامیاب ہو ئے تھے۔ وہیں بی جے پی نے سندیشکھلی واقعہ کی شکار ریکھا پاتراکو امیدوار بنایا تھا لیکن وہ بی جے پی کی امیدوں کے پورا نہ کرسکی۔