حیدرآباد۔24 اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ماہ نومبر میں بلدی انتخابات منعقد کئے جانے کا امکان ہے اور حکومت انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عدالت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی اجازت کے بعد صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مشنری کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ حکومت نے بلدیات اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے جو کام انجام دیئے ہیں اس کی بنیاد پر عوام کے درمیان جائیگی۔ حکومت سے ریاست میں دیہی ترقیاتی منصوبہ کے تحت 30 یوم کے دوران جو ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں اور ان ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت کی جانب سے معقول فنڈس بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔