نونہال ہائی اسکول کورٹلہ میں طلبہ و اساتذہ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

   

کورٹلہ : 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نونہال ہائی اسکول کے جماعت دہم 2022 کے اعلی نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب مولانا محمد شفیع الدین ندوی ناظم نونہال ہائی اسکول کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں جناب محمد عبدالاسرار صدر عید گاہ کمیٹی کورٹلہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔محمد عبد الرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ نونہال اسکول کے طلبہ ہر سال دسویں جماعت میں بہترین نتائج حاصل کررہے ہیں جو کہ طلبہ کی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ اکرم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔مولانا محمد شفیع الدین ندوی ناظم نونہال ہائی اسکول نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ طلبہ اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بہتر ین اخلاق پیدا کریں۔اور نماز کی پابندی کریں سیل فون میں بالکل بھی اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ سیل فون کے استعمال سے طلبہ کی تعلیم واخلاق متاثر ہورہے ہیں۔ عبدالاسرار صدر عید گاہ کورٹلہ نے رطلبہ و اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نونہال ہائی اسکول کو بہتر ین اسکول قرار دیا۔اس موقع پر شافیہ ناز 9.8 اردو میڈیم اسٹیٹ ٹاپر ،عابرہ ایمن 7۔9،ہبا فردوس 3۔9، فرحین تبسم 2۔9،بشری خانم 0۔9،عائشہ 0۔9 کو شال پوشی کرتے ہوئے، مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسکول کے تمام اساتذہ و معلمات اکرام کی شال پوشی کی گئی اور مومنٹو و بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔