نو منتخب لبنانی صدر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں: محمود عباس

   

یروشلم: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ لبنان کے نومنتخب صدر ان مضمرات سے نمٹ سکیں گے جن کا لبنان کو اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے سامنا ہے۔محمود عباس نے اس یقین کا اظہار نومنتخب لبنانی صدر کیلئے خیر مقدمی بیان میں کیا ہے۔ لبنان میں تقریبا سوا دو سال کی تاخیر سے صدارتی انتخاب ممکن ہوا ہے۔ جس میں جمعرات کے روز لبنانی فوج کے سربراہ کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون کے زیر قیادت ہمارا برادر ملک نہ صرف یہ کہ اسرائیلی جارحیت کے پیدا کردہ اثرات پر قابو پا لے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی آ سکے گا۔