نکہت زرین کو مہیندرا کمپنی نے تھار گاڑی کا تحفہ دیا

   

حیدرآباد۔ ہندوستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی مہیندرا اینڈ مہندرا نے اپنی نئی جیپ تھار کو تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین کو تحفہ میں دی ہے ۔ نکہت نے گزشتہ روز مسلسل دوسرے سال عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ اس بار چمپئن شپ میں 50 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل جیتنے والی نکہت زرین نے ‘مہندرا ایمرجنگ باکسنگ آئیکون’ ایوارڈ بھی جیتا ہے۔مہندرا آٹوموٹیو نے ٹویٹ کیا کہ نکہت نے ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا ہے۔ مہندرا اسے ایک ابھرتے ہوئے باکسنگ آئیکون کے طور پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم اس کی حیرت انگیز کامیابیوں کے لیے ایک نئی تھارکار پیش کر رہے ہیں۔ چمپئن شپ کے گولڈ میڈل کے ساتھ تقریباً 82 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی نکہت زرین کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے ہیں۔