حیدرآباد:حیدرآباد کے مشہور نہروزوالوجیکل پارک میں تین قسم کے نادر پرندے پائے گئے۔حیدرآباد برڈنگ پالس سے تعلق رکھنے والے پرندوں کے ماہرین کے 40رکنی گروپ نے شہر کے اس اہم چڑیاگھر کا دورہ کیا اور تقریباپرندوں کے 88اقسام کو یہاں پایا۔ان میں تین قسم کی پرندوں کی نادر پرندوں کے طورپر نشاندہی کی گئی۔ان میں ریڈبرسٹیڈفلائی کیاچر،ہیر کرسٹڈڈرونگو اور فاریسٹ واگٹیل شامل ہیں۔یہ پرندے چڑیا گھر کے درختوں پر تھے۔وی وی ایل سبھدرا دیوی کیوریٹرزوپارک نے ان کو نادر پرندوں کو دیکھنے کے سلسلہ میں رہنمائی کی۔کلیان اینینی صدر حیدرآباد برڈنگ پالس نے یہ موقع فراہم کرنے پر کیوریٹر کاشکریہ ادا کیا۔